لیے بھیج دیا ، میری قسمت کا ستارہ یوں چمکا کہ ایک دن فیکٹری سے کام کرکے قریبی علاقے میں سبزی لینے جانا ہوا ، واپسی پر ایک جگہ بینر لگاہوا دیکھا جس میں زم زم حیدر آباد فیضانِ مدینہ آفندی ٹاؤن میں ہونے والے 63روزہ تربیتی کورس کی بابت لکھا ہوا تھا، جس میں تربیتی کورس میں شرکت کی ترغیب دلائی گئی تھی،اسے دیکھ کریہ کورس کرنے کا میرا بھی مدنی ذہن بن گیا۔ چنانچہ میں نے اپنے بھائی جان سے تربیتی کورس کے حوالے سے مشورہ کیا کہ میں بھی یہ کورس کرنا چاہتا ہوں انہوں نے باخوشی اجازت عطافرمادی، میں نے اپنا ضروری سامان ہمراہ لیا اور 63روزہ تربیتی کورس میں شامل ہوگیا، میں نے وہاں کا مدنی ماحول بہت اچھا پایا، سیکھنے سکھانے کے حلقوں میں نماز ، وضو ، غسل کے اہم مسائل ، دعائیں اور سنّتیں سیکھنے کو ملے اورمیں ذوق وشوق کے ساتھ علمِ دین سے اپنا سینہ روشن کرنے میں مشغول ہوگیا ، جس کی برکت سے میں امتحان میں دوسرے نمبر پر آیا۔ عاشقانِ رسول کی صحبت اور سنّتوں بھرے بیانات کی برکت سے دل میں مدنی کاموں کا ایسا جذبہ موجزن ہوا کہ میں ہاتھوں ہاتھ 26ماہ کے مدنی قافلے کا مسافر بن گیا، 12ماہ زم زم نگر حیدر آباد کے فیضان مدینہ میں سنّتوں کی خدمت کرنے کی سعادت ملی ، اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ تادمِ بیان مجلس خصوصی اسلامی بھائی (گونگے بہرے اسلامی بھائیوں ) کا صوبائی سطح پر خادم(ذمہ دار) ہونے کی حیثیت سے