اہمیت کا باخوبی اندازہ لگایا جاسکتاہے ، ایک عاشقِ رسول اسلامی بھائی کے نیکی کی دعوت کی برکت سے گناہوں کے دلدل میں دھنسا ہوا نوجوان جب تربیتی کورس کی سنّتوں بھری فضاؤں میں داخل ہوا تو اسے اپنی گناہوں بھری زندگی کا احساس ہوا ، نہ صرف وہ تائب ہوا بلکہ سنّتِ رسول سے آراستہ وپیراستہ ہونے کا عزم کرلیا، لہٰذا دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ تمام عاشقانِ رسول انفرادی کوشش میں اپنا اہم کردار ادا کیجیے، انفرادی کوشش کا کوئی موقع ہاتھ سے نہ جانے دیجیے ، کیا بعید آپ کے چند جملے کسی کو نمازی اور سنّتوں کا عامل بنانے میں معاون ثابت ہوں ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
{7}کرکٹ کا شیدائی
وزیر آباد (ضلع گجرانوالہ پنجاب، پاکستان) کے اسلامی بھائی کا تحریری بیان کچھ یوں ہے ،کہ تبلیغ قرآن و سنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے منسلک ہونے سے قبل میں دنیا کی رنگینیوں میں کھویا ہوا تھا، کرکٹ کا شوقین تھا، جس کی وجہ سے گھر والے بہت تنگ تھے ، گالیاں دینے کی بھی عادتِ بد کا شکا ر تھا ، دن بدن میری بڑھتی ہوئی بری عادتوں سے تنگ آکر گھروالوں نے مجھے باب الاسلام سندھ حیدرآباد ایک فیکٹری میں کام کرنے کے