Brailvi Books

راہِ سنت کامسافر
17 - 32
 دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے منسلک ایک اسلامی بھائی رہا کرتے تھے ، ایک بار اُنہوں نے مجھے دعوت اسلامی کے مدنی ماحول کے تحت ہونے والے 63 روزہ مدنی تربیتی کورس میں داخلہ لینے کی ترغیب دلائی، ان کی انفرادی کوشش سے متأثر ہوکر میں 63روزہ مدنی تربیتی کورس میں شامل ہوگیا، جہاں مجھے بہت قلبی سکون ملا، فرض نمازوں کی پابندی کے ساتھ ساتھ نفلی عبادت کا بھی ذہن بنا، نیز وضو، غسل اور نماز کے ضروری مسائل سیکھنے کو ملے، مزید عاشقانِ رسول کی رفاقت و صحبت کی برکت سے داڑھی شریف سے چہرہ مزیّن کرنے اور عمامہ شریف کا تاج سجانے کی سعادت پانے کا عزم کرلیا، دعوت اسلامی کے 63روزہ تربیتی کورس کا فیضان ہے کہ اب میرا یہ مدنی ذہن بن چکا ہے کہ داڑھی شریف کا نور اپنی اندھیری قبر میں ساتھ لے کر جاؤں گا ،ہمیشہ مدنی حلیہ اپناؤں گا، اپنے گھراور علاقے میں نیکی کی دعوت کی دھوم مچاؤں گا،اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ اس کورس کی برکت سے میری آنکھوں پر بندھی غفلت کی پٹی کھل گئی ، مجھے توبہ کی توفیق نصیب ہوئی، بری صحبت ترک کرکے عاشقانِ رسول کی صحبت میں رہنے لگا،  دعوتِ اسلامی کا مدنی ماحول اختیا ر کرلیا ، تادمِ بیان نورِ قراٰن وحدیث سے روشن و منور ہونے کے لیے جامعۃ المدینہ میں داخلہ لینے کا مدنی ذہن بن چکا ہے ۔ 
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!مذکورہ مدنی بہار سے انفرادی کوشش کی