Brailvi Books

راہِ سنت کامسافر
16 - 32
 تربیت ہو ، تو انہیں دعوت اسلامی کے  ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع کا پابند بنائیے ، راہِ خدا میں سفر کرنے والے  مدنی قافلوں کا مسافر بنائیے ، اس طرح جہاں یہ معاشرے میں پھیلی ہوئی بداخلاقیوں اور برائیوں سے مامون رہیں گے وہیں آپ کی آخرت کی بہتری کا سامان ہو گا۔ ورنہ یادرکھیے! اگر ہم نے یونہی غفلت میں زندگی بسر کردی اپنی آنکھوں پر بندھی غفلت کی پٹی نہ کھولی تو پھر ندامت و شرمندگی کے سوا کچھ ہاتھ نہیں آئے گا، اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ  تمام مسلمانوں کو یہود ونصاری کے غلیظ کلچر سے محفوظ فرمائے اور مسلمانوں کو شاہراہِ سنّت کا مسافربنائے ۔ 
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!		صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
{6}عمامہ شریف عظیم سنّت ہے 
	مرکز الاولیاء (لاہور) سالکوہ نور ہاؤسنگ اسکیم کے اسلامی بھائی نے دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہو نے سے پہلے کے احوال کچھ اس طرح بیان کیے ہیں کہ دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے منسلک ہونے سے قبل میری زندگی بے مقصد اور فضول مشاغل میں ضائع ہو رہی تھی، بُرے دوستوں کی صحبت میں بیٹھنا میرا معمول تھا، گانے باجے سننا، فلمیں ڈرامے دیکھنااور بدنگاہی میری عادت کا حصہ تھا۔ عمامہ شریف سجانے اور داڑھی شریف رکھنے کا کبھی سوچا بھی نہ تھا،میری زندگی میں سنّتوں کی مدنی بہار کچھ یوں آئی کہ ہمارے پڑوس میں