خدمت کا فریضہ سرانجام دے رہاہوں ۔کرم بالائے کرم یہ دعوت اسلامی کا مشکبار مدنی ماحول اپنانے کی برکت سے میری گھریلوں پریشانیاں بھی دور ہوگئی ہیں ۔
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!دعوتِ اسلامی کے مشکبار مدنی ماحول میں بکثرت سنّتیں سیکھی اور سکھائی جاتی ہیں ، دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ عاشقانِ رسول جہاں خود سنّتوں پر عمل کرنے کی کوشش کرتے ہیں وہیں حسبِ استطاعت نیکی کی دعوت کے ذریعے لوگوں میں سنّتِ رسول کی محبت عام کرنے میں مصروفِ عمل رہتے ہیں ، مدنی التجا ہے کہ وہ لوگ جو سنّتِ رسول اپنانے سے محروم ہیں ،خدارا! اپنی بقیہ سانسوں کو غنیمت جانتے ہوئے دعوت اسلامی کے مشکبار مدنی ماحول سے وابستہ ہوجائیں ،آپ کے دل میں بھی سنّتوں پر عمل کرنے کا جذبہ موجزن ہوجائے گا ۔اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ تبلیغِ وقراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول کی برکت سے لاکھوں لاکھ مسلمان تائب ہوکر نیکی کی دعوت عام کرنے میں مصروفِ عمل ہیں ، جو کل تک مقصدِ حیات سے ناآشنا تھے آج اپنی قبر وآخرت کی بہتری کے لیے کوشاں ہیں ، جو کل تک والدین کا دردِ سر بنے ہوئے تھے آج دعوتِ اسلامی کی برکت سے والدین کے ہاتھ پاؤں چومنے والے بن گئے ہیں ،لہٰذا اگرآپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کی اولاد دنیا وآخرت میں کامیابی وکامرانی سے ہمکنار ہو، ان کی مدنی