Brailvi Books

راہِ سنت کامسافر
14 - 32
محفوظ خدا رکھنا سدا بے ادبوں سے 		اور مجھ سے بھی سرزد نہ کبھی بے ادبی ہو
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!		صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
{5}گھریلو پریشانیاں ختم ہوگئیں 
	ضلع اجمیر (راجستھان، ہند) علی پورہ میں مقیم اسلامی بھائی کا تحریری بیان خلاصۃً پیش خدمت ہے کہ دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستگی سے قبل میں بے عملی کا شکار تھا، مجھے کھانے ، پینے کی سنتیں اور آداب بھی معلوم نہیں تھے۔ نیز گھریلو پریشانیوں نے ایسا جکڑا ہوا تھا کہ پریشانیاں ختم ہونے کانام ہی نہیں لے رہی تھیں ، ایسے میں اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ  کاکرم ہوا کہ دعوت ِاسلامی کے مہکے مہکے مدنی ماحول کو اپنانے کے اسباب بن گئے، ہوا کچھ یوں کہ مجھے دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے 63روزہ مدنی تربیتی کورس کرنے کی سعادت مل گئی، جہاں پر مجھے روحانی و قلبی سکون میسر آیا، دل میں علم دین سیکھنے کا ذوق و شوق پیدا ہوگیا، پنج وقتہ نماز باجماعت ادا کرنے کے ساتھ ساتھ تہجد، اشراق و چاشت اور اوابین کے نوافل اداکرنے کا موقع میسر آیا، متفرق سنتیں اور آداب سیکھنے کی سعادت حاصل کی، عاشقانِ رسول کی صحبت کی برکت سے مجھے سنّتِ رسول سے محبت ہوگئی ، نیکی کی دعوت دینے کا جذبہ دل میں موجزن ہوگیا، تربیتی کورس سے فراغت کے بعد اپنے علاقے میں مدنی قافلہ ذمہ دار ہونے کی حیثیت سے دین کی