Brailvi Books

راہِ سنت کامسافر
12 - 32
میں فارغ تھا، ایک دن بھائی جان نے دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے 63روزہ تربیتی کور س میں داخلہ لینے کی ترغیب دلائی، جس کی برکت سے میں تربیتی کورس میں شامل ہوگیا، جہاں مجھے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ، دل میں عمل کا جذبہ بیدار ہوگیا، یوں رفتہ رفتہ مدنی ماحول کی برکتیں ملتی گئیں اور میں نے بدمذہبوں اور  گناہوں سے ناطہ توڑ لیا ، فلمیں ڈرامے دیکھنا موقوف کردیا۔ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ مجھے دعوتِ اسلامی کے نیکیوں بھرے مدنی ماحول میں استقامت عطافرمائے ۔ 
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!مذکورہ مدنی بہار سے یہ درس ملتا ہے کہ ہرایک مسلمان کو گستاخانِ رسول اور بدمذہب لوگوں سے دور ونفور رہنا چاہیے، بعض نادان مسلمان اس معاملے میں سنجیدگی اختیار نہیں کرتے اور گمراہ کن لوگوں سے تعلقات رکھتے ہیں ،یوں ان کے عقائد بھی متأثر ہوتے ہیں ، بد عقیدہ شخص کی صحبت ایمان کے لیے زہرِ قاتل ہے ، کیونکہ بسااوقات ان کی لچھے دار تقریروں اور ان کے ظاہری اعمال سے انسان دھوکہ کھاجاتا ہے اور ان کے دام ِفریب میں پھنس کر اپنی دنیا وآخرت برباد کرلیتا ہے ، خود بھی بدعقیدہ لوگوں سے دور رہنا چاہیے اور اپنے بھولے بھالے بچوں کو بھی ان کی صحبتِ بد سے دور رکھنا چاہیے، یادرکھیے!  ہمارے اسلاف بدمذہبوں سے کوسوں دور رہنے کی تاکید فرماتے ہیں ۔ چنانچہ شیخِ طریقت، امیرِاہلسنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علاّمہ مولانا ابوبلال