اسے جنَّت میں داخِل فرما ۔ “ اور جو تین مرتبہ جہنم سے پناہ مانگتا ہے تو جہنم کہتی ہے : ” اے اللہ پاک! اسے جہنم سے پناہ عطا فرما ۔ “ (1)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! یاد رہے کہ جنَّت کی طَلب اور جہنم سے پناہ مانگنے کی دُعا عَربی میں ہی کرنا ضَروری نہیں ، اپنی مادری زبان میں بھی یہ دُعا روزانہ تین تین بار کر لیں گے تو اِنْ شَآءَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ بیان کردہ فضیلت حاصِل ہو جائے گی ۔
کاش ہر گھر میں عالمِ دِین ہو!
سُوال : آپ اپنی خواہش کا اِظہار کرتے ہیں کہ کاش! ہر گھر میں عالمِ دِین ہو ، اگر کسی کی بیٹیاں ہی ہوں تو وہ آپ کی خواہش کو کیسے پورا کرے ؟
جواب : اگر کسی کو اللہ پاک نے بیٹیوں ہی سے نوازا ہے تو انہیں عالمہ بنادے تب بھی میری خواہش پورى ہو جائے گی ۔ ایک ہی بچے کو حافظِ قرآن اور عالم دِین بنانے کے بجائے بہتر یہ ہے کہ تمام بچوں کو ہی حافظِ قرآن اور عالم دِین بنانے کی کوشش کی جائے ۔ والدین کی اپنی عمر تو بیت گئی اب خود حافظِ قرآن یا عالمِ دِین نہیں بن سکتے تو اپنی اولاد کو ہی حافظ یا عالِم بناکر اَجر وثواب کما لیں ۔ اگر اولاد کو حافظ یا عالِم نہ بھی بنا سکیں تب بھی شریعت و سُنَّت کے مُطابق ان کی تَربیت تو کرنی ہی ہوگی ورنہ اس معاملے میں کوتاہی قیامت کے دِن پھنسوا کر رُسوائی کا سبب بن سکتی ہے ۔
________________________________
1 - ترمذی ، کتاب صفة الجنة ، باب ما جاء فی صفة انھار الجنة ، ۴ / ۲۵۷ ، حديث : ۲۵۸۱دارالفکر بیروت