خارِش ہے جب اسے بَرداشت کرنا بہت مشکل ہے تو اگر نماز تَرک کرنے کے جُرم میں قیامت کے دِن خارِش کا عذاب مُسَلَّط کردیا گیا تو کیا بنے گا؟ یاد رَکھیے ! دوزخ کا ہلکے سے ہلکا عذاب بھی کسی کے لیے بَرداشت کرنا ممکن نہیں ہے تو اس دَرد ناک عذاب سے چھٹکارے کے لیے گناہوں سے بچتے رہیے اور وقت پر نمازیں ادا کرنے کا اِہتمام کیجیے ۔
جنَّت طلب کرنے اور جہنم سے پناہ مانگنے کی اَہمیت
سُوال : دُعا میں جنَّت کا سُوال کرنے اور جہنم سے پناہ مانگنے کی کیا اَہمیت ہے ؟
جواب : اللہ پاک سے جنَّت کا سُوال کرنا اور جہنم سے پناہ مانگنا سُنَّتِ مُبارَکہ ہے جیساکہ نبیٔ کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم سے منقول طَویل دُعا میں یہ اَلفاظ بھی ہیں : وَاَسْئَلُکَ الْجَنَّۃَ وَمَا قَرَّبَ اِلَیْہَا مِنْ قَوْلٍ وَّعَمَلٍ وَّاَعُوْذُ بِکَ مِنَ النَّارِ وَمَا قَرَّبَ اِلَیْہَا مِنْ قَوْلٍ وَّعَمَلٍ یعنی اے اللّٰہ! میں تجھ سے جنَّت اور جنَّت سے قریب کرنے والے اَعمال کا سُوال کرتا ہوں اور جہنم اور اس سے قریب کرنے والے اَعمال سے تیری پناہ مانگتا ہوں ۔ () لہٰذا ہمیں بھی چاہیے کہ روزانہ کم اَز کم تین تین بار اللہ پاک سے جنَّت میں داخلے اور دوزخ سے بچنے کی دُعا مانگ لیا کریں ۔ سَرورِ ذیشان ، رَحمتِ عالمیان صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے : جوشخص اللہ پاک سے تین مرتبہ جنَّت کا سُوال کرتا ہے تو جنَّت کہتی ہے : ” اے اللہ پاک!
________________________________
1 - ابنِ ماجه ، کتاب الدعاء ، باب الجوامع من الدعاء ، حدیث : ۳۸۴۶ ، ۴ / ۲۷۱ دار المعرفة بیروت