جواب : جو لوگ اِس طرح کا کام کرتے ہیں جس میں ان کے کپڑے پاک نہیں رہتے مثلاً وہ مویشی پالتے یا بیچتے ہیں اور جانوروں کے پیشاب کی چھینٹیں یا گوبر ان کے کپڑوں پر لگ جاتا ہے یا وہ جانور ذَبح کرتے ہیں اور خون لگنے کی وجہ سے ان کے کپڑے ناپاک ہو جاتے ہیں تو انھیں چاہیے کہ وہ اپنے ساتھ پلاسٹک کی تھیلی میں پاک کپڑوں کا ایک جوڑا رکھیں جسے نماز کے وقت میں پہن کر نماز ادا کی جا سکے ۔ خُصُوصاً عِیْدُ الْاَضْحٰی کے موقع پر کیونکہ اس دِن قَصّاب وغیرہ کے کپڑے ناپاک ہوئے بغیر نہیں رہتے ۔ نیز پاک جوڑے کے ساتھ ایک تہبند بھی ہو تاکہ کسی مُناسب مقام پر اس کی آڑ میں کپڑے بدلے جا سکیں ۔ تہبند اور وہ پاک جوڑا کسی کپڑے کے تھیلے میں رکھ کر اس کو پلاسٹک کی تھیلی میں ڈال لیں اور اسے اچھی طرح بند کر دیں ۔
یاد رَکھیے ! نماز فرض ہے جو ہر حال میں پڑھنا ضَروری ہے کسی بھی بیوپاری یا قَصّاب کے کپڑے ناپاک ہونے کی وجہ سے نماز مُعاف نہیں ہو گی ۔ لہٰذا انھیں چاہیے کہ نماز کو اس کے وقت میں ہی پڑھنے کا اِہتمام کریں ۔ خُدا ناخواستہ اگر کسی بیوپاری یا قَصّاب کو جانوروں کے خون یا پیشاب وغیرہ سے الرجی ہو جائے تو وہ اپنے ساتھ ایک نہیں بلکہ کئی صاف جوڑے رکھے گا اور حتَّی الامکان اپنے کپڑوں کو ناپاک ہونے سے بچائے گا ، جہاں ذرا خون یا پیشاب کپڑوں پر لگا فوراً کپڑے بدلے گا تاکہ الرجی کی وجہ سے کھجلی شروع نہ ہو جائے ۔ یہ دُنیوی