والوں کے لیے لازِم ہے کہ وہ اِس سے متعلقہ ضَروری مَسائِل سیکھیں یا پھر عُلَمائے کِرام کَثَّرَہُمُ اللّٰہُ السَّلَام کی مکمل راہ نُمائی میں ہی قربانی کریں ۔ بَدقسمتی سے لوگوں نے اِجتماعی قربانی کو ایک کاروبار بنا لیا ہے ، بعض اِدارے بھی عُلَمائے کِرام کَثَّرَہُمُ اللّٰہُ السَّلَام کی راہ نُمائی لیے بغیر اِجتماعی قربانی کرتے ہیں اور کھلم کُھلا غَلَطیاں کرکے لوگوں کی قربانیاں ضائع کر بیٹھتے ہوں گے ۔ ہر ایک کو عذابِ آخرت سے ڈرنا چاہیے اور شَرعی تقاضے پورے ہونے کی صورت میں ہی اِجتماعی قربانی میں ہاتھ ڈالنا چاہیے ۔ عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامى مىں اِجتماعى قربانى دارُالافتا اہلسنَّت کى مکمل راہ نُمائى مىں ہی ہوتی ہے ۔ مُلک اور بیرون ملک اِجتماعی قربانی کا اِرادہ رکھنے والے ذِمَّہ داران کی پہلے مفتیانِ کِرام کَثَّرَہُمُ اللّٰہُ السَّلَام تَربیت فرماتے ہیں ۔ پھر تَربیتی نشست میں شِرکت کرنے والوں کا اِمتحان ہوتا ہے اور جو اِمتحان میں کامیابی حاصِل کرتے ہیں تو انہیں ہی مَدَنی مَرکز کی طرف سے اِجتماعی قربانی کی اِجازت ملتی ہے ۔ نیز دارُ الافتا اہلسنَّت کی طرف سے ” اِجتماعى قربانى کے مَدَنی پھول “کے نام سے ایک رِسالہ بھی شائع کیا جا چکا ہے ۔
کپڑے ناپاک ہو جاتے ہوں تو نماز کیسے ادا کریں ؟
سُوال : مویشی منڈی میں بیوپاریوں کے کپڑے اکثر ناپاک ہو جاتے ہیں اور دوسرے پاک کپڑے نہیں ہوتے اگر ان ہی کپڑوں کو پاک کرنے جائیں گے تو جانور چوری ہونے کا اَندیشہ ہے ایسی صورت میں وہ نماز کس طرح ادا کریں؟