پھول بھی بیان فرما دیجیے ۔
جواب : جانور ذَبح کرنے کے لیے باوُضو ، نمازی اور داڑھی والا ہونا شَرط نہیں لہٰذا اگر داڑھی مُنڈے ، بے وُضو اوربے نمازی شخص نے بھی جانور ذَبح کیا تب بھی جانور حَلال ہو جائے گا ۔ ٭ذابح (یعنی ذَبح کرنے والے ) کا مَرد ہونا بھی شَرط نہیں ، عورت یا سمجھ دار بچہ بھی ذَبح کر سکتے ہیں اَلبتہ جو بھی ذَبح کرے اُسے ذَبح کے وقت اللہ کا نام لینا ضَروری ہے ۔ (1) ٭ اگر کسی نے جان بوجھ کر اللہ کا نام چھوڑ دیا مثلاً دو آدمی مِل کر ذَبح کر رہے تھے ، ایک نے یہ سوچ کر اللہ کا نام نہ لیا کہ دوسرے نے کہہ دیا ہے میرا کہنا ضَروری نہیں تو جانور مُردار ہو جائے گا ۔ (2) ٭ذَبح کے وقت ” بِسْمِ اللہِ اَللہُ اَکْبَر“ کے اَلفاظ کہنا بہتر ہے ، شَرط نہیں لہٰذا اگر کسی نے فقط لفظ ” اللہ “ کہہ کر چھری چلا دی تب بھی جانور حَلال ہو جائے گا ۔ (3) ٭ اگر بھولنے کے سبب اللہ کا نام نہ لیا تب بھی جانور حَلال ہو جائے گا ۔ (4)
اِجتماعی قربانی کی اِحتیاطیں
سُوال : اِجتماعى قربانى کرنے والوں پر کىا کىا شَرعى ذِمَّہ دارىاں بنتی ہىں؟
جواب : اِجتماعى قربانى کے مَسائل بہت پىچىدہ اور مشکل ہىں لہٰذا اِجتماعی قربانی کرنے
________________________________
1 - دُرِّمُختار مع رَدُّالمحتار ، کتاب الذبائح ، ۹ / ۴۹۶ ماخوذاً
2 - دُرِّمُختار مع رَدُّالمحتار ، کتاب الذبائح ، ۹ / ۵۰۴
3 - فتاویٰ ھندیة ، کتاب الذبائح ، الباب الاوّل فی رکنه ...الخ ، ۵ / ۲۸۵ دار الفكر بيروت
4 - ھداية ، کتاب الذبا ئح ، ۲ / ۳۴۷ دار احیاء التراث العربی بیروت