ان سے بچانے کی کوشش کرتا ہے ظاہر ہے اِسی طرح جانوروں کو بھى تکلىف دہ چیزوں سے اَذیت ہوتى ہے ۔ چند پیسوں کی خاطِر اس طرح بڑے جانوروں کو چھوٹی گاڑیوں میں زبردستی گھسا کر ، لٹا کر اور رَسیوں سے باندھ کر لانا بِلاوجہ جانوروں کو اِیذا دینا اور اُن پر ظلم کرنا ہے ۔ جانور پر ظلم کرنا مسلمان پر ظلم کرنے سے بھى سخت تر ہے کىونکہ مسلمان تو مقابلہ کرے گا ، عدالت مىں جا کر کىس کر دے گا اس کے عِلاوہ اور بہت کچھ کرسکتا ہے لىکن ىہ بے زبان جانور کس کے آگے فَرىاد کرے گا ۔ (1) ىاد رَکھیے !مَظلوم جانور بلکہ مَظلوم کافر کى بھى بَددعا قبول ہوتى ہے ۔ جنہوں نے اىسا کىا ہے وہ توبہ کرىں اور آئندہ ہر گز اس طرح کے اَنداز اِختىار نہ کرىں ۔
کون سے دِن قربانی کرنا افضل ہے ؟
سُوال : عید کے کون سے دِن قربانی کرنا افضل ہے ؟
جواب : عید کے تینوں دِن قربانی کرنا جائز ہے اَلبتہ پہلے دِن قربانی کرنا افضل ہے ۔ عید کے پہلے دِن عموماً قَصّاب زیادہ پیسے لیتے ہیں تو بعض لوگ تھوڑے سے پیسے بچانے کے لیے افضل عمل کو چھوڑ کر عید کے دوسرے یا تیسرے دن قربانی
________________________________
1 - جانور پرظُلم کرنا ذِمّی کافر پر (اب دُنیا میں سب کافر حَربی ہیں ) ظلم کرنے سے زیادہ بُرا ہے اور ذِمّی پر ظلم کرنا مسلمان پر ظلم کرنے سے بھی بُرا ہے کیونکہ جانور کا مُعِین و مددگار اللہپاک کے سِوا کوئی نہیں ۔ (دُرِّمختار مع ردالمحتار ، کتاب الحظر و الاباحة ، فصل فی البیع ، ۹ / ۶۶۳)