Brailvi Books

قسط 7: سفرِ حج کی اِحتیاطیں
22 - 31
جانور دو دانت کا ہے یا زیادہ کا یہ پہچان کیسے ہو؟
سُوال : جانور دو دانت کا ہے یا زیادہ کا ، اس کی پہچان کیسے کی جا سکتی  ہے ؟
جواب : جانور دو دانت کا ہے یا زیادہ کا ، اس کی پہچان یہ ہے کہ جو دانت اچھی طرح  نہیں نکلے ہوتے  وہ سارے چھوٹے سے  ایک لائن میں سفیدی کی طرح نظر آتے ہیں اور جو دانت نکل چکے ہوتے ہیں وہ اس سفیدی سے تھوڑا ہٹ کر اُبھری ہوئی جگہ سے نکلتے ہیں اور  چوڑے ہوتے ہیں اور  اُن پر کچھ پیلاہٹ سی ہوتی ہے ۔  اگر جانور آٹھ دانت کا بالکل ضعیف ہے تو اُس کے آٹھوں دانت ایک ہی لائن میں نظر آئیں گے اور اُن پر پیلاہٹ بھی دِکھائی دے گی ۔  بہرحال جانور کے دانتوں کی پہچان ہر ایک نہیں کر سکتا لہٰذا جانور خریدتے وقت تجربہ کار آدمی کا  ساتھ ہونا بہت مُفید ہے ۔   
بڑے جانوروں کو چھوٹی گاڑیوں میں گھسا کر لانا کیسا؟
سُوال : قربانی کے جانوروں کو منڈی سے خرید کر گھر لانے کے لیے گاڑیوں کی ضَرورت پڑتی ہے ، بعض لوگ پیسے بچانے کے لیے بڑے جانوروں کو بھی چھوٹی گاڑیوں میں زبردستی گھسا کر ، لٹا کر اور رَسیوں سے باندھ کر لاتے ہیں جس کی وجہ سے جانوروں کو بہت تکالیف ہوتی ہے اور بسااوقات وہ شدید زخمی بھی ہو جاتے ہیں اس بارے میں کچھ مَدَنی پھول اِرشاد فرما دیجیے ۔  
جواب : جس طرح اِنسان کو تکلىف دہ چىزوں سے اَذیت پہنچتی ہے اور وہ اپنے آپ کو