Brailvi Books

قسط 7: سفرِ حج کی اِحتیاطیں
19 - 31
قربانى کس پر واجب  ہے ؟
سُوال : قربانى کرنا  کس پر واجب ہے ؟ 
جواب : 10ذُوالْحِجّۃِ الْحَرام کى صبحِ صادِق سے لے کر 12ذُوالْحِجّۃِ الْحَرام کے غُروبِ آفتاب تک کے دَرمىان اگر کوئى مسلمان عاقِل ، بالغ ، مقیم اور صاحبِ نِصاب ہو اور وہ نِصاب اس کے قرض اور ضَروریاتِ زندگی مىںمُسْتَغْرَق (یعنی ڈوبا ہوا ) نہ ہو تو اِس صورت مىں قربانى واجب ہو گى ۔    
کیا مُسافِر پر قربانی واجب ہے ؟
سُوال : کیا مُسافر پر قربانی واجب ہے ؟
جواب :  جوشَرعاً مُسافِر ہے اس پر قربانی واجب نہیں  ۔ 
قربانی کے جانور کی عمر کا اِعتبار ہے یا دانت نکالنے کا  ؟
سُوال : کیا ایسے جانور کی قربانی جائز ہے  جو اپنی قربانی کی عمر پوری کر چکا ہو مگر اس  نے دانت نہ نکالے  ہوں؟بقر عید کے موقع پر  بیوپاری  گاہکوں  سے کہتے ہیں  کہ ہمارے  اس جانور نے اگرچہ دانت نہیں نکالے  مگر یہ اپنی قربانی کی عمر پوری کر چکا ہے تو گاہک وہ  جانور خَریدنے کے لیے تیار نہیں ہوتے  اور کہتے ہیں کہ دانت نکالنا ضَروری ہے ، اگر وہی جانور بیوپاری آدھی قیمت پر دینے کے لیے تیار ہو جائے  تو گاہک اسے  خَرید لیتے ہیں ، ان کا ایسا کرنا کیسا؟ 
جواب : جو جانور قربانی کی عمر پوری کر چکے ہوں ان کی قربانی جائز ہے اگرچہ انہوں نے