Brailvi Books

قسط 7: سفرِ حج کی اِحتیاطیں
14 - 31
	 (A.C) میں جائیں گے تو یہ اِنسانی صحت کے لیے نُقصان دِہ ہے ، پھر اوپر سے ٹھنڈا ٹھنڈا آبِ زَم زَم یا کولڈ ڈرنک پینے سے بیماری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔  اگر بیمار نہ بھی ہوئے  تب بھی ایک پریشانی تو آنی ہی آنی ہے وہ یہ کہ ٹھنڈا پانی پینے سے بار بار پیشاب آتا ہے ، چونکہ حَرَمَیْنِ طَیِّبَیْن زَادَہُمَا اللّٰہُ شَرَفًا وَّتَعْظِیْماً میں اِستنجا خانے اور وُضو خانے دور ہوتے ہیں اور ان پر  رَش بھی ہوتا ہے لہٰذا  قیمتی وقت اِستنجا خانے کے چکر لگانے میں ہی گزر جائے گا ۔ یہ بھی ممکن ہے کہ اِستنجاخانے جاتے جاتے کچھ قطرے بھی نکل جائیں اور یوں ناپاکی کی صورت میں دُہری پریشانی کا سامنا کرنا پڑ جائے ، لہٰذا جن کی طبیعت کو ٹھنڈا  پانی مُوافِق بھی ہے  وہ بھی حَرَمَیْنِ طَیِّبَیْن زَادَہُمَا اللّٰہُ شَرَفًا وَّتَعْظِیْماً میں ٹھنڈا آبِ زَم زَم پینے کے بجائے مکس کر کے پئیں ، اِنْ شَآءَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ  وُضو کافی دیر تک بَرقرار رہے گا ، عبادت کے لیے وقت ملے گا اور یکسوئی بھی نصیب ہو گی ۔  
حَرَمَیْنِ طَیِّبَیْن کے کبوتروں کو اُڑانا کیسا؟
سُوال : لوگ حج و عمرہ کرنے کے لیے جاتے ہیں تو وہاں حَرَمَیْنِ طَیِّبَیْن زَادَہُمَا اللّٰہُ شَرَفًا وَّتَعْظِیْماً کے کبوتروں کو دانہ ڈالتے ہیں ، یہ کبوتر دانہ چگ رہے ہوتے ہیں تو  لوگ ان کے بیچ میں سے ہو کر گزرتے رہتے  ہیں جس کی وجہ سے ان  کبوتروں کو  بار بار اُڑنا پڑتا ہے ، تو کیا یہ کبوتروں کو تنگ کرنا اور اِیذا دینا کہلائے گا؟ 
جواب : اگر وہ جگہ ایسی ہے جہاں سے لوگ گزرتے ہیں اور ان کے گزرنے کی وجہ