Brailvi Books

قسط 7: سفرِ حج کی اِحتیاطیں
13 - 31
بال جھڑتے ہوں ان کے لیے اِحرام باندھنے سے پہلے بال بالکل  چھوٹے کروا لینا بہتر ہے تاکہ وُضو وغیرہ میں پانی لگنے سے بال نہ  جھڑیں ورنہ کفارہ لازِم آئے گا ۔  اَلبتہ داڑھی شریف کے بال جھڑتے ہوں تو  داڑھی مونڈنے یا ایک مٹھی سے کم کروانے کی اِجازت نہیں کیونکہ داڑھی رکھنا واجب ہے ، مونڈوانا یا  ایک مٹھی سے گھٹانا ناجائز و حرام ہے ۔  ہاں! اگر خود بخود بال جھڑ جائیں یا بیماری کی وجہ سے سارے بال ہی گِر پڑیں تو کوئی کفارہ نہیں ۔ (1)   
ٹھنڈا آبِِ زَم زَم پینا کیسا؟
سُوال : حَرَمَیْنِ طَیِّبَیْن زَادَہُمَا اللّٰہُ شَرَفًا وَّتَعْظِیْماً میں آبِ زَم زَم شرىف کے کولر لگے ہوئے ہوتے  ہیں جن میں ٹھنڈا اور سادہ دونوں طرح کا پانی ہوتا ہے ، زائرین کو کون سا پانی پینا چاہیے ؟ 
جواب  : زَم زَم شریف شِفا اور بَرکت والا پانی ہے لیکن جن کو ٹھنڈا پانی مُوافِق نہیں آتا تو وہ آبِ زَم زَم بھی ٹھنڈا  نہ پئیں ورنہ نَزلہ ، زکام ، بخار اور گلے کی خرابی جیسی آزمائشوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔  حَرَمَیْنِ طَیِّبَیْن زَادَہُمَا اللّٰہُ شَرَفًا وَّتَعْظِیْماً میں ہر جگہ اے سی (A.C) چل رہے ہوتے ہیں ، اب زائرین میں بہت سے  لوگ اے سی (A.C) کے عادی نہیں ہوتے یا اگر عادی ہوں جب بھی اے سی (A.C) کی ٹھنڈک سے ایک دَم باہر تیز گرمی میں نکلیں گے یا تیز گرمی سے فوراً اے سی



________________________________
1 -    لباب المناسک ، باب الجنایات ، فصل فی  سقوط الشعر ، ص۳۲۷   باب المدینه کراچی