Brailvi Books

قسط 7: سفرِ حج کی اِحتیاطیں
10 - 31
 عَرفات میں دُعا کے موقع پر مُلاقات فرما لیا کریں اِس کے عِلاوہ کسی بھی مقام پر مُلاقات کی صورت میں پریشانی ہو سکتی ہے ۔    
طواف کے دَوران سیلفی لینا کیسا؟
سُوال : دَورانِ طواف بہت سے لوگ سیلفی یا مووی بنا رہے ہوتے ہیں تاکہ زندگی کا یادگار لمحہ محفوظ رہے ، ان کا ایسا کرنا کیسا؟ 
جواب : یادگار لمحے کو محفوظ رکھنے کے لیے سیلفی لینے کی ممانعت تو نہیں لیکن جو یکسوئی اور خشوع وخضوع کے مَواقع ہیں مثلاً دَورانِ طواف اور مُواجہہ شریف کی حاضِری  وغیرہ تو وہاں سیلفی یا ویڈیو بنانے سے اِجتناب کرنا چاہیے  بلکہ موبائِل فون کی گھنٹی بھی بند کر دینی چاہیے کیونکہ یہ خشوع و خضوع کے مانع ہے ۔  پہلے پہل حَرَمَیْنِ طَیِّبَیْن زَادَہُمَا اللّٰہُ شَرَفًا وَّتَعْظِیْماً میں تصویر سازی پر پابندی تھی ، جو ایسا کرتے پکڑا جاتا تو اِنتظامیہ  والے اس سے کیمرہ لے کر توڑ دیتے لیکن موبائل فون آنے کے بعد گویا اِنتظامیہ نے بھی ہار مان لی ۔ اب کئی لوگ  موبائل فون کے ذَریعے ویڈیو یا فوٹو بنانے میں مَصروف ہوتے ہیں ۔  ظاہر ہے کہ اس کے ساتھ مشغول رہتے ہوئے کبھی بھی عبادت میں  یکسوئی نہیں مِل سکتی بلکہ دَورانِ طواف ، سعی ، وُقوفِ عَرفات اور دِیگر رَش والی جگہوں پر فوٹو یا ویڈیو بنانے کی صورت میں گناہ میں پڑنے کا بھی  اَندیشہ ہے ، وہ اِس طرح کہ دائیں بائیں موجود عورت یا اَمرد بھی ویڈیو یا فوٹو  میں آ سکتے ہیں  اور اگر ایسا نہ بھی ہوا