Brailvi Books

قسط6: دَرخت لگائیے ثواب کما ئیے
12 - 23
 ماہرین کے مُطابق دَرختوں کے دَرمىان رہنے والے اِنسان کى تخلىقى صَلاحیتوں مىں اِضافہ ہوتا ہے ۔  اِسی بِناپر شہری علاقوں میں قائم تعلیمی اِداروں  کے گرد زیادہ سے زیادہ دَرخت لگائے جاتے ہیں تاکہ طلبا  کی تخلیقی صَلاحیتوں میں خوب اِضافہ ہو ۔ بہرحال دَرختوں کے بہت سے فَوائد ہیں جنہیں پانے کے لیے خوب خوب دَرخت لگانے کی حاجت و ضَرورت ہے ۔   
شجرکاری مہم کی اچھی اچھی نیتیں
سُوال : شجرکاری کے لیے کیا کیا اچھی نیتیں کی جاسکتی ہیں ؟ 
جواب : شجرکاری (یعنی دَرخت لگانے ) کے لیے بہت سی اچھی اچھی نیتیں کی جا سکتی ہیں  مثلاً دَرخت لگا کر آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کی ادا کو ادا کروں گا، کیونکہ دَرخت لگانا آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم سے ثابِت ہے ۔ ٭صَحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان نے بھی دَرخت لگائے اور کھىتى باڑى کی لہٰذا شجرکاری کرکے ان کی ادا کو ادا کروں گا ۔ ٭دَرخت لگا کر ماحولیاتی آلودگی کو کم کروں گا تاکہ مسلمانوں کے لیے راحت وسکون کا سامان ہو ۔  ٭دَرخت  لگا کر صَدَقہ کا ثواب کماؤں گا اس لیے کہ دَرخت آکسىجن پیدا کرتے ہیں جو اِنسانوں اور جانوروں کے لیے یکساں  مُفید ہے ۔  اِس کے علاوہ بھی حَسبِ حال مَزیدا چھی اچھی نیتیں کی جا سکتی ہیں ۔  
شجرکاری مہم اور اِس کی اِحتیاطیں
سُوال  : شجرکاری مہم اور اِس کی اِحتیاطیں بیان فرما دیجئے ۔