Brailvi Books

قبر کی پہلی رات
5 - 36
سے ایسے جُدا ہوئے کہ قِیامت تک دوبارہ نہیں مل سکتے۔ اے خدائے رحمن عَزَّوَجَلَّ! قیامت  کے  میدان میں مجھے اپنے بابا جان کی ملاقات سے محروم نہ کرنا۔ 
	حضرتِ سیِّدُناحَسَن بصری عَلَیْہِ رَحمۃُ اللّٰہِ الْقَوِی کی یہ باتیں سن کر وہ مَدَنی مُنی عرض گزار ہوئی:اے میرے سردار!آپ  کے  نصیحت آموز کلمات نے مجھے خوابِ غفلت سے بیدار کردیا ہے ۔اس  کے  بعد وہ روتی ہوئی حضرت سیِّدُنا حَسَن بصری عَلَیْہِ رَحْمۃُ اللّٰہِ الْقَوِی  کے  ساتھ واپَس لوٹ آئی۔  (المواعظ العصفوریۃلابی بکر بن محمد العصفوری،مترجم ص۱۱۸بتصرف مکتبۂ اعلیٰ حضرت )
	آنکھیں رو رو  کے  سُوجانے والے		جانے والے نہیں آنے والے
	کوئی دن میں یہ سرا اُوجڑ ہے			ارے او چھاؤنی چھانے والے
		نفس! میں خاک ہوا تو نہ مٹا			ہے! مری جان  کے  کھانے والے
	ساتھ لے لو مجھے میں مُجرِم ہوں 		راہ میں پڑتے ہیں تھانے والے
ہوگیا دَھک سے کلیجہ میرا
ہائے رُخصت کی سنانے والے
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
قبریں بظاہر یکساں مگراندر……
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!کبھی نہ کبھی تو قَبرِستان میں جانے کا آپ سبھی کو اِتِّفاق