بیان کردہ مدنی حُلیے میں جب کسی اسلامی بھائی کو دیکھتا ہوں تو میرا دل باغ باغ بلکہ باغِ مدینہ ہو جاتا ہے !
دعائے عطّار! یا اللہ عَزَّوَجَلَّ !مجھے اور مدنی حُلیے میں رہنے والے تمام اسلامی بھائیوں کو سبز سبز گنبد کے سائے میں شہا دت ، جنَّتُ البقیع میں مدفن اور جنّت الفِردوس میں اپنے پیارے محبوبصلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کاپڑوس نصیب فرما۔
ا ٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم
ان کادیوانہ عمامہ اور زلف وریش میں
لگ رہا ہے مدنی حلیے میں وہ کتنا شاندار
ہزاروں سنّتیں سیکھنے کیلئے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ دو کُتُب ’’بہارِ شریعت‘‘ حصّہ16 (312صَفْحات)نیز120صَفْحات کی کتاب’’ سنّتیں اور آداب‘‘ ہدِیّۃً حاصِل کیجئے اور پڑھئے۔ سنّتوں کی تربیّت کا ایک بہترین ذَرِیعہ دعوتِ اِسلامی کے مَدَنی قافِلوں میں عاشِقانِ رسول کے ساتھ سنّتوں بھرا سفر بھی ہے۔
سیکھنے سنّتیں قافلے میں چلو لوٹنے رحمتیں قافلے میں چلو
ہو ں گی حل مشکلیں قافلے میں چلو پاؤ گے بَرَکتیں قافلے میں چلو
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد