Brailvi Books

قبر کی پہلی رات
35 - 36
 کی رنگت نہ چم کے  تو خیر، ورنہ حرام ہے اور نماز میں چوتھائی کی مقدارکُھلا رہا تونَماز نہ ہوگی(بہار شریعت) {13} آج کل بعض لوگ نیکر ( ہاف پینٹ) پہنے پھرتے ہیں جس سے ان  کے  گُھٹنے اور رانیں نظر آتی ہیں یہ حرام ہے، ایسوں  کے  کُھلے گُھٹنوں اور رانوں کی طرف نظر کرنا بھی حرام ہے۔بالخصوص دریا  کے  کنارے پر،کھیل کود  کے  میدان اور ورزِش کرنے  کے  مقامات پر اِس طرح  کے  مناظر زیادہ ہوتے ہیں ۔ لہٰذا ایسے مقامات پر جانے میں سخت احتیاط ضَروری ہے {14} تکبُّر  کے  طور پر جو لباس ہو وہ ممنوع ہے۔ تکبُّر ہے یا نہیں اِس کی شَناخت یوں کرے کہ ان کپڑوں  کے  پہننے سے پہلے اپنی جو حالت پاتا تھا اگر پہننے  کے  بعد بھی وُہی حالت ہے تو معلوم ہوا کہ ان کپڑوں سے  تکبُّر پیدا نہیں ہوا۔ اگر وہ حالت اب باقی نہیں رہی تو تکبُّر آگیا۔ لہٰذا ایسے کپڑے سے بچے کہ  تکبُّر بَہُت بُری صِفَت ہے۔ (بہارِشریعت حصّہ ۱۶ ص ۵۲مکتبۃ المدینہ باب المدینہ کراچی ، رَدُّالْمُحتار ج ۹ ص ۵۷۹ دارالمعرفۃ بیروت )
مَدَنی حُلیہ
	داڑھی ، زلفیں ، سر پر سبز سبز عمامہ شریف( سبز رنگ گہر ا یعنی ڈارک نہ ہو )  سفید کرتا کلی والاسنَّت  کے  مطابِق آدھی پنڈلی تک لمبا، آستینیں ایک بالِشت چوڑی ، سینے پر دل کی جانب والی جیب میں نُمایاں مسواک، پاجامہ یا شلوار ٹخنوں سے اُوپر۔(سر پر سفید چادر اور پردے میں پردہ کرنے کیلئے مدنی انعامات پر عمل کرتے ہوئے کتھیٔ چادر بھی ساتھ رہے تو مدینہ مدینہ)