جنّات اس کو دیکھ نہ سکیں گے۔(مراٰۃالمناجیح ج۱ ص ۲۶۸ ) {2}جو شخص کپڑا پہنے اور یہ پڑھے: اَلْحَمْدُلِلّٰہِ الَّذِیْ کَسَانِیْ ھٰذَا وَرَزَقَنِیْہِ مِنْ غَیْرِحَوْلٍ مِّنِّیْ وَلَا قُوَّۃٍ تواس کے اگلے پچھلے گناہ معاف ہوجائیں گے۔(سُنَنِ ابوداوٗد ج۴ ص۵۹ حدیث ۴۰۲۳) دعا کاترجمہ: تمام تعریفیں اللہ عَزَّوَجَلَّ کے لیے جس نے مجھے یہ کپڑاپہنایا اور میری طاقت وقوت کے بغیر مجھے عطا کیا { 3 } جو باوُجُودِ قدرت اچّھے کپڑے پہننا تواضُع(یعنی عاجِزی) کے طور پر چھوڑ دے ، اللہ تعالیٰ اس کو کرامت کا حُلّہ پہنائے گا (سُنَنِ ابوداوٗد ج۴ ص۳۲۶حدیث ۴۷۷۸)
تری سادگی پہ لاکھوں تری عاجزی پہ لاکھوں
ہو ں سلامِ عاجزانہ مدنی مدینے والے
{4 }خاتَمُ الْمُرْسَلین، رَحمَۃٌ لّلْعٰلمین صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا مبارک لباس اکثر سفید کپڑے کا ہوتا(کَشْفُ الاِلْتِباس فِی اسْتِحْبابِ اللِّباس لِلشَّیْخ عبدالْحَقّ الدّھلَوی ص۳۶){5}لباس حلال کمائی سے ہو اور جو لباس حرام کمائی سے حاصل ہوا ہو، اس میں فرض ونَفل کوئی نَماز قَبول نہیں ہوتی (اَیضاً۴۱){6}مَنْقُول ہے: جس نے بیٹھ کر عمامہ