Brailvi Books

قبر کی پہلی رات
31 - 36
استِقامت نصیب فرمائے ۔  اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم 
99 اَسماءُ الْحُسنٰی کی خواب میں ترغیب
    اے عاشقانِ رسول اور میرے میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!دنیا  کے  مشہور و معروف سابِق گلوکار (SINGER)جُنیدشیخ نے یہ ’’مدنی بہار ‘‘لکھوادینے  کے  کچھ دن بعد سگِ مدینہ  عُفِیَ عَنْہُ کو بتایا کہ ’’اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ حال ہی میں مجھے پھر ایک بار سرکارِ نامدار صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا دیدار ہوا،جس میں اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کے  اَسماءُ الْحُسنٰییاد کرنے کا اشارہ ملا۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ وہ میں نے یاد کرلئے ہیں ۔‘‘پیارے پیارے اسلامی بھائیو! سُبْحٰنَ اللہِ عَزَّ وَجَلَّ یوں تو حدیثِ پاک میں 99اَسماءُ الْحُسنٰییاد کرنے کی فضیلت موجود ہے مگر خوش نصیبی کی معراج کہ آقا صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم  نے خواب میں تشریف لاکر اپنے دیوانے کو خصوصیت  کے  ساتھ اِس کی ترغیب ارشاد فرمائی۔ 99اَسماءُ الْحُسنٰیکی فضیلت سنئے اور جھومئے چُنانچہ اللہ عَزَّوَجَلَّ  کے  مَحبوب ، دانائے غُیُوب، مُنَزَّہٌ عَنِ الْعُیُوبصلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم  کافرمانِ رحمت نشان ہے: اللہ عَزَّوَجَلَّ کے  ننانوے نام ہیں جس نے انہیں یادکرلیا وہ  جنّت   میں داخل ہو گا۔(صَحیح بُخاری ج ۲ ص۲۲۹حدیث۲۷۳۶) (تفصیلی معلومات کیلئے  ’’ نزہۃُ القاری شرح صحیح البخاری ‘‘  صَفْحَہ 895تا898  ملاحظہ فرمالیجئے)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد