Brailvi Books

قبر کی پہلی رات
27 - 36
 کے  کچھ ہاتھ نہ آئے گا ۔جس نے فرائض  کے  ساتھ ساتھ نوافِل کی بھی پابندی کی ، رَمَضَانُ الْمُبارَک کے  عِلاوہ نفلی روزے بھی رکھے ،گلی گلی کُوچہ کُوچہ نیکی کی دعوت کی دھومیں مچائیں ، قراٰنِ پاک کی تعلیم نہ صِرف خود حاصِل کی بلکہ دوسروں کو بھی دی، ’’چوک دَرس‘‘ دینے میں ہِچکچاہٹ محسوس نہ کی ،’’ گھر دَرس‘‘ جاری کیا، سنّتوں کی تربیّت  کے  مَدَنی قافِلوں میں ہر ماہ کم ازکم تین دن سَفَر کرنے  کے  ساتھ ساتھ دیگر مسلمانوں کوبھی اسکی رغبت دلائی ، روزانہ مَدَنی اِنْعامات کا رِسالہ پُر کر  کے  ہرمدنی ماہ  کے  ابتدائی 10دنوں  کے  اندر اندراپنے ذِمّے دار کو جَمْع کروایا،  اللہ عَزَّوَجَلَّ  اور اُس کے  پیارے رسول  صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم   کے  فضل و کرم سے ایمان سلامت لیکر دنیا سے رخصت ہوا تو اِنْ شَآءَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّاُس کی قَبْر میں حشْر تک رحمتوں کا دریا موجیں مارتا رہے گا اور نورِ مُصطَفٰے صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم   کے  چشمے لہراتے ر ہیں گے۔ 
قَبْرمیں لہرائیں گے تاحَشْر  چشمے نور  کے  
		جلوہ فرما  ہو گی جب  طَلْعَت رسولُ اﷲ صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم  کی	 (حدائقِ بخشش شریف)
سِنگر (گلوکار) دعوتِ اسلامی میں کیسے آیا ؟
	اے عاشقانِ رسول!بس ہر دم دعوتِ اسلامی  کے  مدنی ماحول سے وابَستہ رہئے اِنْ شَآءَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّدونوں جہاں میں بیڑا پار ہوگا ۔آئیے!آپ کی ترغیب وتحریص کیلئے ایک ایمان افروز مدنی بہار آپ  کے  گوش گزار کرتا ہوں چنانچِہ ملیر(باب المدینہ کراچی) کے  ایک