اللّٰہُ تعالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم نے قَبْر والوں کوسلام کیا اور فرمایا: اے قَبْر والو!تم اپنی خبر بتاؤ گے یا ہم تمہیں بتائیں ؟سَیِّدُناسعید بن مُسیَّب رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں کہ ہم نے قَبْر سے ’’وَ عَلَیْکَ السَّلَامُ وَرَحمَۃُ اللّٰہِ وَبَرَکَاتُہٗ ‘‘ کی آواز سنی اور کوئی کہنے والا کہہ رہاتھا: یا امیرَالْمُؤمِنِین!آپ ہی خبر دیجئے کہ ہمارے مرنے کے بعد کیا ہوا؟ حضرتِ مولیٰ علیکَرَّمَ اللّٰہُ تعالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْمنے فرمایا :سُن لو! تمہا رے مال تقسیم ہو گئے، تمہاری بیویوں نے دوسر ے نکاح کر لئے، تمہاری اَولاد یتیموں میں شامل ہوگئی ، جس مکان کو تم نے بہت مضبوط بنایا تھا اُس میں تمہارے دشمن آباد ہو گئے۔ اب تم اپنا حال سناؤ۔ یہ سن کر ایک قَبْر سے آواز آنے لگی:یا امیرَالْمُؤمِنِین! ہمارے کفن پَھٹ کرتارتار ہوگئے ، ہمارے بال جھڑ کر مُنْتَشِر ہوگئے، ہماری کھالیں ٹکڑے ٹکڑ ے ہوگئیں ہماری آنکھیں بہ کر رُخساروں پر آ گئیں اور ہما ر ے نَتھنوں سے پِیپ بہ رہی ہے اور ہم نے جو کچھ آگے بھیجا(یعنی جیسے عمل کئے) اُسی کو پایا ، جو کچھ پیچھے چھو ڑا اُس میں نقصان ہوا۔ (شَرْحُ الصُّدُورص۲۰۹،ابن عَساکِرج۲۷ص۳۹۵ )
کہاں ہیں وہ خوبصورت چِہرے؟
حضرتِ سَیِّدُنا ابو بکر صِدِّیق رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ دَورانِ خُطبہ فرمایا کرتے: کہاں ہیں وہ خوبصورت چِہرے والے؟ کہاں ہیں اپنی جوانیوں پر اِترانے والے؟ کِدھر گئے وہ بادشاہ جِنہوں نے عالیشان شہر تعمیر کروائے اور انہیں مضبوط قَلعوں سے تَقْوِیَّت بخشی؟ کدھر چلے گئے میدانِ جنگ میں غالِب آنے والے ؟ بیشک زَمانے نے اُن کو ذلیل کر دیا اور اب