دنیا کا دھوکہ
افسوس ہے اُس پر ،جو دنیا کی نَیرنگیاں دیکھنے کے باوُجُودبھی اس کے دھو کے میں مُبتَلارہے اور موت سے یکسر غافِل ہوجائے۔ واقِعی جو دُنیا وی زندگی کے دھو کے میں پڑکر اپنی موت اور قَبْر وحَشْر کو بھول جائے اور اللہتعالیٰ کو راضی کرنے کیلئے عمل نہ کرے ، نہایت ہی قابلِ مذمّت ہے۔ اِس دھو کے سے ہمیں خبردارکرتے ہوئے ہمارا پروَردگار عَزَّوَجَلَّ پارہ22 سُورۃُ الفاطِر کی آیت نمبر 5 میں ارشاد فرماتا ہے:
یٰۤاَیُّہَا النَّاسُ اِنَّ وَعْدَ اللہِ حَقٌّ فَلَا تَغُرَّنَّکُمُ الْحَیٰوۃُ الدُّنْیَا ٝ وَلَا یَغُرَّنَّکُمۡ بِاللہِ الْغَرُوۡرُ ﴿۵﴾ (پ۲۲،الفاطر:۵)
ترجَمۂ کنزالایمان:اے لوگو!بے شک اللہ (عَزَّوَجَلَّ)کا وعدہ سچ ہے تو ہر گز تمہیں دھوکہ نہ دے دنیا کی زندگی اور ہرگز تمہیں اللہ (عَزَّوَجَلَّ) کے حُکْم پر فریب نہ دے وہ بڑا فریبی (یعنی شیطان)۔
اے عاشقانِ رسول!اور میرے میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! یقینا جو موت اور اس کے بعد والے مُعامَلا ت سے صحیح معنوں میں آگاہ ہے وہ دنیا کی رنگینیوں اوراس کی آسائشوں کے دھو کے میں نہیں پڑسکتا۔ کیا آپ نے کبھی کسی کو مرنے والے کی قَبْر میں رکھنے کے لئے فرنیچر تیار کرواتے ہوئے، قَبْر میں ائیرکنڈیشنر لگواتے ہوئے ،رقم رکھنے کے لئے تجوری بنواتے ہوئے ،کھیلوں میں جیتے ہوئے کپ اوردنیوی کامیابیوں کی اسناد سجانے کے لئے الماری بنواتے ہوئے دیکھا ہے ؟ نہیں دیکھا ہوگا اور یہ کام شَرعاً