محبوبِ باری صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی اشکباری
ہمارے بخشے بخشائے آقا ، ہمیں بخشوانے والے میٹھے میٹھے مکی مدنی مصطَفٰے، شافِعِ یومِ جزا صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا قبر کے تعلُّق سے خوفِ خدا عَزَّوَجَلَّ مُلا حَظہ ہو ۔ چُنانچِہ حضرت سیِّدُنا بَراء بن عازِب رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں ، ہم سرکارِ مدینہصلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے ہَمراہ ایک جنازے میں شریک تھے تو آپ صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم قَبْر کے کَنارے پر بیٹھے اوراتنا روئے کہ مِٹّی بھیگ گئی۔ پھر فرمایا: اِس کے لئے تیّاری کرو۔ (سُنَنِ اِبن ماجہ ج ۴ ص ۴۶۶حدیث ۴۱۹۵دارا لمعرفۃ بیروت )
سویا کئے نابَکار بندے
رویا کئے زار زار آقا
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
آخِرت کی پہلی منزل قبْر ہے
امیرُالْمُؤمِنِینحضرتِ سیِّدُنا عثمانِ غنی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ جب کسی کی قَبْر پر تشریف لاتے تو اس قَدَرآنسو بہاتے کہ آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ کی داڑھی مبارَک تَر ہو جاتی ۔ عرض کی گئی: جنّت و دوزخ کا تذکِرہ کرتے وَقْت آپ نہیں روتے مگر قَبْر پر بہت روتے ہیں اِس کی وجہ کیا ہے؟ فرمایا :میں نے،نبیِّ اکرم ، نورِ مجسَّم، شاہِ بنی آدمصلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے سنا ہے:آخِرت کی سب سے پہلی منزِل قَبْرہے، اگر قَبْروالے نے اِس سے نَجات پائی تو بعد کا مُعاملہ اس سے آسان ہے اور اگر اس سے نَجات نہ پائی تو بعد کا مُعاملہ