رکھیں اور غنڈا گردی چھوڑ کر باعمل مبلغ بن گیاتھا۔
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
(حکایت :۳)مزدوروں کو نماز کی دعوت
۶محرم الحرام۱۴۳۰ھ23دسمبر 2009ء بروز جمعرات جب امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُم العَالِیَہ فیضانِ مدینہ پہنچے تو جماعت کھڑی ہونے والی تھی جبکہ سامنے چھت پرمزدور کام میں مگن ہتھوڑے چلا رہے تھے۔جب آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مزدوروں کو دیکھا تو ٹھہر گئے اور بلند آواز سے صدا لگاکر یوں نیکی کی دعوت پیش فرمائی: جماعت کھڑی ہونے والی ہے،مزدور اسلامی بھائی بھی نماز ادا فرمالیں ۔
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!نماز کے لیے جاتے ہوئے لوگوں کو نماز کی دعوت دینااللّٰہ والوں کا پسندیدہ کام ہے ۔ شیخِ طریقت ،امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ہمیں مدنی انعام بھی عطا فرمایا ہے کہ کیا آج آپ نے پانچوں نمازیں مسجد کی پہلی صَف میں تکبیرِ اولیٰ کے ساتھ باجماعت ادا فرمائیں ؟نیز ہر بار کسی ایک کو اپنے ساتھ مسجد لے جانے کی کوشش فرمائی؟لہٰذا اس مدنی انعام پر عمل کی نیّت فرما لیجئے۔
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد