Brailvi Books

پیکر شرم وحیا
7 - 47
 احترام کروکہ یہ جب کسی قوم سے بھاگی ہے تو لوٹ کر نہیں آئی۔‘‘(ابن ماجہ،کتاب الاطعمۃ،باب النہی عن إلقاء الطعام،۴/۵۰،حدیث:۳۳۵۳ ) 
	اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ ہمیں رزق کی قدر کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔کھانا کھانے کی سنّتیں اور آداب نیز رزق کی اہمیت جاننے کے لئے امیرِ اہلسنّتدَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی مشہورِ زمانہ کتاب ’’فیضانِ سنّت‘‘ کا باب ’’آدابِ طعام‘‘ خود بھی پڑھیے اور دوسروں کو بھی ترغیب دلائیے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!		صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
     (حکایت :۲)امیرِ اہلسنت اور نیکی کی دعوت
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اگر کوئی با عمل شخص جذبۂ اخلاص کے ساتھ  نیکی کی دعوت دے تو اسکے الفاظ میں تاثیر ہواکرتی ہے۔اس کے بظاہر سادہ  الفاظ بھی پتھر دل کو نرم کردیتے ہیں ۔امیرِ اہلسنّتدَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہبھی علم و عمل کے پیکر ہیں ۔ اسی لئے آپ کے سادہ اور خلوص سے بھرے الفاظ لاکھوں لوگوں کی ہدایت کا سبب بن جاتے ہیں اور معاشرے کے بہت سے بگڑے ہوئے لوگ توبہ تائب ہو کر سنّتوں کے مطابق زندگی گزارنے لگتے ہیں چنانچہ
بدمعاش کی توبہ
	 ایک بار کراچی کے مشہور علاقے کیماڑی میں شیخِ طریقت ،امیرِ