میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اگر دنیا و آخرت میں کامیابی کی خواہش ہے تو بزرگوں کے ادب کو اپنے اوپر لازم کر لیجئے کیونکہ ادب ہی کامیابی کی کنجی ہے اور اسی سے سب کچھ ملتا ہے جیسا کہ منقول ہے: ’’جس نے جو کچھ پایا ادب و احترام کرنے کے سبب سے ہی پایا اور جس نے جو کچھ کھویا وہ ادب و احترام نہ کرنے کے سبب ہی کھویا ۔‘‘ (تعلیم المتعلم طریق التعلم،ص۲۱)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!آج کے اس پُر فتن دور میں شریعَت و طریقت کی جامع شخصیت ،شیخِ طریقت، امیرِاہلسنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علاّمہ مولاناابوبلال محمد الیاس عطارؔ قادری رَضَویدَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہکی ذات اللّٰہ عَزَّوَجَلَّکی بہت بڑی نعمت ہیں۔جن کی صحبت سے عمل میں اضافہ اور آخِرت کی تیاری کاذہن بنتا ہے ۔ حُقوق اللّٰہ اور حُقوق العباد کی بجا آوری کی طرف طبَیْعَت مائل ہوتی ہے۔مزید معلومات کیلئے مکتبۃ المدینہ سے وقتاً فوقتاً شائع ہونے والے امیرِ اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی حیاتِ مبارکہ سے متعلق کتب و رسائل کا ضَرور مطالَعَہ فرمائیے۔
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب! صَلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد