Brailvi Books

پیکر شرم وحیا
4 - 47
 منگوا دوں ۔‘‘اس جملے کے جواب میں امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے  شفقت بھرے انداز میں نظر اٹھا کر انہیں دیکھاا ور مسکرادئیے۔ قریب جا کر مصافحہ فرمایااورانفرادی کوشش کرتے ہوئے کچھ یوں ارشاد فرمایا: مجھے مزیدچائے کی حاجت نہیں ، البتہ میں نے کپ میں پانی ڈال کر اس لئے پیا تاکہ رزق کا کوئی ذرہ ضائع نہ ہو۔‘‘آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہنے مزید نیکی کی دعوت دیتے ہوئے ارشاد فرمایا:ایسی پیاری پیاری باتیں دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں ہر جمعرات کو بعدِ مغرب بتائی جاتی ہیں ۔ ہم بھی وہاں جاتے ہیں ، آپ سے گزارش ہے کہ آپ بھی جامع مسجد گلزارِ حبیب (سولجر بازار) میں ہونے والے د عوتِ اسلامی کے ہفتہ وارسنّتوں بھرے اجتماع میں ضرور شرکت کیجئے۔(1)
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! مذکورہ واقعے سے جہاں امیرِ اہلسنّتدَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی تحمل مزاجی (قوتِ برداشت )اور حُسنِ اَخلاق کا پتہ چلتا ہے وہیں یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ امیرِ اہلسنّت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ رزق کی کتنی قدر فرماتے ہیں اور اس کا معمولی سا ذرہ بھی ضائع نہیں ہونے دیتے۔
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…یہ دعوت ِاسلامی کا اوّلین مدنی مرکز تھا ۔اب ہفتہ وارسنّتوں بھرا اجتماع عالمی مدنی مرکزفیضان مدینہ محلہ سوداگراں پرانی سبزی منڈی باب المدینہ کراچی میں ہرجمعرات بعد نمازِمغرب شروع ہوجاتاہے۔