Brailvi Books

پیکر شرم وحیا
38 - 47
بد اخلاقی پر غصہ نہیں آیا؟  امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے فرمایا: اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی کا ماحو ل ہمیں یہی سکھاتا ہے کہ کوئی کیسا ہی سخت رویہ اختیار کرے ہمیں ہر حال میں صبر اور نرمی ہی اختیارکرنی چاہئے ۔
ہے فلاح و کامرانی نرمی و آسانی میں 		ہر بنا کام بگڑ جاتا ہے نادانی میں
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!		صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علٰی محمَّد
(حکایت :۱۹)بدکلامی پر صبر
	ایک مرتبہ امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ایک مسجد میں داڑھی شریف رکھنے کے فضائل اور منڈوانے کی وعیدیں اور عبرتناک واقعات بیان فرما رہے تھے۔ اتفاق سے حاضرین میں کوئی دنیوی شخصیت بھی موجود تھی جس کے ساتھ اس کے چند ہَمْنَوَا بھی موجود تھے ۔امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہنے دورانِ بیان مسئلہ بیان فرمایا کہ ’’ داڑھی منڈانا حرام ہے۔‘‘ آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  بیان کر کے جونہی فارغ ہوئے وہ شخص غصے میں لال پیلا ہو چکا تھا:  بِپھْرے ہوئے انداز میں بولا:شراب حرام ،چوری حرام یہ تو سُنا تھا۔داڑھی منڈانا حرام یہ کس کتاب میں لکھا ہے؟ مجھے وہ کتاب دکھاؤ؟امیرِ اہلسنّتدَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ٹھنڈے لہجے میں جواب دیا: ’’ میرے پاس اس وقت کتاب تو نہیں ہے،البتہ میں آپ کو یہ مسئلہ جلد ہی کتاب سے دکھا دوں گا۔‘‘اُس نے رُعب دار لہجے میں