Brailvi Books

پیکر شرم وحیا
30 - 47
(ب)خارجِ نَماز میں (یعنی توابعِ نَماز میں بھی نہ ہو ) بِغیر حاجت کے اُنگلیاں چٹخانا مکروہِ تنزیہی ہے۔
 (ج)خارجِ نَماز میں کسی حاجت کے سبب مَثَلاًاُنگلیوں کو آرام دینے کیلئے اُنگلیاں چٹخانا مُباح (یعنی بِلا کراہت جائز) ہے۔
(2) تَشبِیک (تَش ۔ بِیک)یعنی ایک ہاتھ کی اُنگلیاں دوسرے ہاتھ کی اُنگلیوں میں ڈالنا نماز کے لیے جاتے وقت اور نماز کے انتظار میں بھی مکروہِ تحریمی ہیں ۔
(نماز کے احکام ،ص ۲۵۰ملخصاً)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!			صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
برداشت کی قوت پیدا کیجئے
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! علمِ دین سے دوری کے باعث کچھ لوگ شیطان کے بہکاوے میں آکر نیکی کی دعوت دینے والے اور درس و بیان کے ذریعے اپنی اوردوسرے لوگوں کی اصلاح کی کوششیں کرنے والے اسلامی بھائیوں کو اس مدنی کام سے روکنے کے حیلے بہانے بناتے رہتے ہیں ۔ ایسے نازک موقع پر مبلغ کو ہمت سے کام لیتے ہوئے ان کے رویّے کو نظر انداز کرکے   اپنے مقصد کے حصول کی طرف متوجہ ہونا چاہئے ۔جیسا کہ امیرِ اہلسنّتدَامَتْ بَرَکَاتُہُم العَالِیَہ  کے انداز سے ہمیں درس ملتا ہے ۔