Brailvi Books

پیکر شرم وحیا
3 - 47
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط  بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
دُرُود پاک کی فضیلت
	 سلطانِ دوجہان، رحمتِ عالمیان صَلَّی اللّٰہُ تَعالٰی عَلیہ واٰلہٖ و سلَّم کا فرمانِ جنَّت نشان ہے:جو مجھ پر جمعہ کے دن اور رات 100 مرتبہ دُرُود شریف پڑھے اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ اُس کی 100 حاجتیں پوری فرمائے گا، 70 آخِرت کی اور 30 دُنیا کی اور اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ ایک فِرِشتہ مقرَّر فرمادے گا جو اُس دُرُودِ پاک کو میری قبر میں یوں پہنچائے گا جیسے تمہیں تحائف پیش کئے جاتے ہیں ، بِلاشبہ میرا علم میرے وِصال کے بعد وَیسا ہی ہو گا جیسا میری حیات میں ہے۔ 
(جَمْعُ الْجَوامِع لِلسُّیُوطی،  ۷/۱۹۹، حدیث:۲۲۳۵۵)
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب!		صلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
(حکایت :۱)مولانااورچائے منگوادوں 
	دعوتِ اسلامی کا ابتدائی دور تھا اَمیرِ اَہلسنّت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کسی ہوٹل میں چائے پینے کی غرض سے تشریف لے گئے۔ چائے پینے کے بعد آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہنے  کپ میں پانی ڈالا اور ہلا کر پی لیا۔قریب بیٹھے چند نوجوانوں میں سے ایک نے طنزیہ انداز میں آواز کَسی’’ مولانا اور چائے