Brailvi Books

پیکر شرم وحیا
28 - 47
 بلاضرورت سیل استعمال نہ ہوتا رہے کیونکہ ا س میں وقت دیکھنے کی ضرورت ہی نہیں رہتی۔
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! یہ امیرِ اہلسنّت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُم العَالِیَہ کا کمالِ تقوی اور احتیاط ہے کہ جس گھڑی سے وقت دیکھنے کی ضرورت نہ رہی اس کا سیل بھی نکال دیا کہ بلاضرورت استعمال نہ ہوتا رہے۔بسا اوقات چھوٹی چھوٹی بے احتیاطیاں انسان کو گناہ میں مبتلا کر دیتی ہیں اس لیے ہمیں چاہئے دُکان میں ہوں یا مکان میں اپنی اشیاء کا جائزہ لیتے رہیں کہ کوئی چیز بلاضرورت تو استعمال نہیں ہو رہی جیسے کمرے سے اُٹھے اور پنکھا چلتا ہی رہنے دیا۔یاد رہے!قیامت کے دن ہر نعمت کے بارے میں سُوال کیا جائے گا۔
 	 مُفَسِّرِشہیر حکیمُ الْاُمَّت حضرتِ مفتی احمدیارخان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْحَنّان آیتِ مبارَکہ’’ ثُمَّ لَتُسْـَٔلُنَّ یَوْمَئِذٍ عَنِ النَّعِیۡمِ ٪﴿۸﴾‘‘(پ۳۰،التکاثر،آیت:۸) کے تَحت یہ بھی فرماتے ہیں : یہ سُوال ہر نعمت کے متعلق ہو گا،جسمانی یا رُوحانی ، ضرورت کی ہو یا عیش و راحت کی حتی کہ ٹھنڈے پانی ،دَرَختْ کے سایہ ، راحت کی نیند کا بھی۔ (نورا لعرفان، ص ۹۵۶)
	 بجلی کے معاملے میں کی جانے والی بے احتیاطیوں سے بچنے اور بجلی بچانے کے طریقے سیکھنے کے لیے امیرِ اہلسنّت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُم العَالِیَہ  کے رسالے