Brailvi Books

پیکر شرم وحیا
25 - 47
 کھولے۔ڈاکٹر بھی اگر غیر ضَروری حصّے پر قصداً نظر کر ے گا یا چُھوئے گا تو گنہگار ہو گا ۔ انجکشن وغیرہ عورت کے ذَرِیعے لگوائے کہ یہاں عُمُوماً مرد کی حاجت نہیں ہوتی۔
عورَت کا مَرد سے انجکشن لگوانا
سُوال:اگر نرس نہ ہو اور انجکشن لگوا نا ضَروری ہو تو عورت کیا کرے؟
جواب:صحیح مجبوری کی صورت میں غیرمرد سے لگوا لے۔
مرد کا نرس سے انجکشن لگوانا
سُوال:کیا مَر د نرس سے انجکشن لگوا سکتا ہے؟
جواب:نہ انجکشن لگوا سکتا ہے، نہ پٹّی بندھوا سکتا ہے ، نہ بلڈ پریشر نَپوا سکتا ہے، نہ ٹیسٹ کروانے کیلئے خون نکلوا سکتا ہے ۔اَلغَرَض بِلا اجازتِ شَرْعی مرد و عورت کو ایک دوسرے کا بدن چُھونا حرام اور جہنَّم میں لے جانے والا کام ہے۔
سر میں لَوہے کی کیل
    فرمانِ مصطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہ وَ اٰلہٖ وَ سَلَّم: ’’تم میں سے کسی کے سر میں لوہے کی کِیل کاٹَھونک دیا جانا اس سے بہتر ہے کہ وہ کسی ایسی عورت کو چُھوئے جو اس کے لیے حلال نہیں ۔‘‘(معجم کبیر،ابوالعلاء یزید بن عبداللّٰہ الخ، ۲۰/۲۱۱، حدیث:۴۸۶)
صَلُّوْ ا عَلَی الْحَبِیْب!		صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد