(حکایت :۱۰)نرس سے انجکشن نہیں لگوایا
ایک بار مدینہ شریف حاضری کے دوران امیرِ اہلسنّتدَامَتْ بَرَکَاتُہُم العَالِیَہکوبس میں کھڑے ہو کر سفر کرنا پڑا ۔دورانِ سفر اچانک طبیعت کچھ خراب ہوئی اور امیرِ اہلسنّتدَامَتْ بَرَکَاتُہُم العَالِیَہ بس میں گر گئے ۔ ڈاکٹر کے پاس لے جایا گیا۔اس نے معائنہ کرنے کے بعد نرس سے انجکشن لگانے کو کہا۔امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُم العَالِیَہ نے فرمایا :میں مرد سے ہی انجکشن لگواؤں گا۔آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُم العَالِیَہ کے انکار پر ڈاکٹر نے حیران ہو کر کہا:اب تو مرد خود مطالبہ کرتے ہیں کہ عورت انجکشن لگائے اور حیرت ہے آپ نَرس سے انجکشن نہیں لگوا رہے؟
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُم العَالِیَہ کی مایہ ناز تالیف ’’پردے کے بارے میں سُوال جواب ‘‘ صفحہ 171سے علاج کے بارے میں کچھ مدنی پھول ملاحظہ فرمائیے:
کیاعورَت ڈاکٹر کے پاس جاسکتی ہے؟
سُوال: عورَت کیا مَردڈاکٹر کونَبْض دِکھا سکتی ہے؟
جواب:اگرلیڈی ڈاکٹر سے علاج ممکن نہ رہے تو اب مردڈاکٹرسے رُجوع کرنے کی اِجازت ہے ۔ضَرورتاً وہ مرد ڈاکٹرمریضہ کودیکھ بھی سکتا ہے اور مرض کی جگہ کو چُھو بھی سکتا ہے، مگر مرد ڈاکٹر کے سامنے عورت صِرف ضَرورت کاحصّۂ جسم