(حکایت :۴)عیادت کی ترغیب
۵ محرم الحرام۱۴۳۱ھ23 دسمبر2010 بروز بدھ کم و بیش دوپہر02:25 پرنمازِ ظہر کی ادائیگی کے بعد دو اسلامی بھائی امیرِ اہلسنّتدَامَتْ بَرَکَاتُہُم العَالِیَہ کی بارگاہ میں آپ کے گھر حاضر ہوئے تو دیکھا کہ ایک اسلامی بھائی اندر آرام کر رہے ہیں ۔امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُم العَالِیَہ نے ان دونوں سے فرمایا :یہ روزے سے ہیں لیکن اس وقت انہیں بخار کے ساتھ ساتھ اِسہال کی بھی شکایت ہے۔ میں نے ان کی عیادت کرکے روزہ پورا کرنے کی ترغیب دلائی ہے۔ آپ دونوں بھی عیادت فرما لیجئے مگر یہ نہ بتائیے گا کہ میں نے ایسا کرنے کو کہا ہے بلکہ اپنے طور پر معلوم کرکے عیادت کریں گے تو اس سے ان کی زیادہ دلجوئی ہوگی۔
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُم العَالِیَہ نے اس واقعے میں کیسی حکمتِ عملی سے نیکی پر استقامت اختیار کرنے کی تلقین کا طریقہ سکھایا ہے۔ ہمیں بھی چاہئے کہ کسی بیمار اسلامی بھائی کو کھڑے ہو کر نماز پڑھتا دیکھیں یا بیماری کے باوجود روزہ رکھنے والے اسلامی بھائی سے ملیں تو اس کی حوصلہ افزائی کریں اور نیکی پر اِستقامت کی تلقین کریں ۔اس واقعے میں عیادت کا بھی ذکر ہے جو کہ سنّت ہے نیز اس کا کثیر اجر و ثواب بھی ہے چنانچہ