Brailvi Books

اوباش دعوتِ اسلامی میں کیسے آیا؟
8 - 32
 عَزَّوَجَلَّتادمِ تحریر مدَنی ماحول سے منسلک ہوکر توشۂ آخرت ذخیرہ کرنے میں مصروف عمل ہوں ۔ 
اللّٰہ عَزَّوَجَلَّکی امیرِاہلسنّت پر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفرت ہو
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیْب!		صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
{3}سنّتیں اپنانے والا بن گیا
	نواں پنڈ(ضیاء کوٹ ، سیالکوٹ، پنجاب) کے علاقے چٹی شیخاں کے مقیم اسلامی بھائی کا تحریر کردہ مکتوب کچھ تصرّف کے ساتھ پیشِ خدمت ہے: میری زندگی کے شب و روز فضولیات و لغویات میں بسر ہو رہے تھے جن کا مجھے ذرہ بھر بھی احساس نہ تھا۔ دینی ماحول سے دور ہونے اور اچھی صحبت سے محروم ہونے کی وجہ سے پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم کی پیاری پیاری سنّتوں پر عمل کرنے کا کوئی ذہن نہ تھا، میری سنّتوں سے عاری زندگی میں عمل کی بہار اس طرح آئی خوش قسمتی سے ہمارے پڑوس میں مدنی ماحول سے وابستہ، سنّتوں سے آراستہ ایک اسلامی بھائی رہتے تھے جوعلاقے میں نیکی کی دعوت عام کرتے تھے، چنانچہ مجھے بھی وقتاً فوقتاً دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت دیتے اور فکرِ آخرت اور سامانِ آخرت جمع کرنے کا ذہن دیتے، مگر میں اپنی عادت سے مجبور اور دنیا کے نشے میں مخمور تھا ہر بار کوئی نہ کوئی بہانہ بنا کر انہیں ٹال