Brailvi Books

اوباش دعوتِ اسلامی میں کیسے آیا؟
6 - 32
 صاحب کی تقرّری ہوئی، جن کے اخلاق بڑے ہی اچھے تھے ہرایک سے محبت سے ملاقات کرتے اور اہل علاقے کو نیکی کی دعوت دے کر ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں لے جانے کی ترکیب کرتے ایک دن مجھ پر بھی ان کی نظرِشفقت پڑگئی انہوں نے بڑے ہی پیارے انداز میں فکرِآخرت دیتے ہوئے کہا: ہرہفتے کو دعوتِ اسلامی کاسنّتوں بھرا اجتماع ہوتا ہے جس میں کثیر اسلامی بھائی جمع ہوکرسنّتوں بھرے بیانات اور رِقت انگیز دعا کی برکتوں سے اپنا دامن بھرتے ہیں ، اجتماع کے اختتام پر سنّتوں کا پیغام عام کرنے کے عظیم جذبے کے تحت مدنی قافلے راہِ خدا میں سفر کرتے ہیں ، آپ بھی نامۂ اعمال کو نیکیوں سے مزّین کرنے کے لیے سنّتوں بھرے اجتماع اور مدنی قافلے میں سفرکرنے کی نیّت کرلیجئے۔ میں چرس کا عادی، اعمالِ صالحہ سے عاری اور فکرِ آخرت سے خالی ذہن کا مالک تھا میں نے ان کی نیکی کی دعوت سنی ان سنی کردی، مگر قربان جائیے ان کی استقامت پر انہوں نے ہمّت نہ ہاری اور انفرادی کوشش کا سلسلہ جاری رکھا ،حسبِ معمول ایک دن میرے پاس تشریف لائے اوربڑی محبت سے سلام کرتے ہوئے مجھ سے فرمانے لگے: دعوتِ اسلامی کے بین الاقوامی سنّتوں بھرے اجتماع کی آمد آمد ہے جس میں لاکھوں لاکھ مسلمان شرکت کرتے اور علمِ دین سے روشن ومنوّر ہوتے ہیں ، آپ بھی شرکت کی نیّت کرلیجئے، نجانے کیوں