Brailvi Books

اوباش دعوتِ اسلامی میں کیسے آیا؟
29 - 32
کے دارین کی سعادتوں کے حقدار بن جائیے کہ  داڑھیاں بڑھاؤ اور مونچھیں پست کرو اور مشرکین کی مخالفت کرو۔( مسلم، کتاب الطہارۃ، باب خصال الفطرۃ،ص۱۵۴، حدیث:۲۵۹)
	مُفَسّرِ شہیر حکیمُ الْاُمَّت حضرت ِ مفتی احمد یار خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْحَنَّان فرماتے ہیں : داڑھی کے بہت فائدے ہیں سب سے پہلا فائدہ تو یہ ہے کہ داڑھی مرد کے چہرے کی زینت ہے اور منہ کا نور جیسے عورت کیلئے سر کے بال یا انسان کیلئے آنکھوں کی پلک اور بھویں (بروٹے) زینت ہیں اسی طرح مرد کے لیے داڑھی۔ اگر عورت اپنے سر کے بال منڈادے تو بری معلوم ہوگی یا کوئی آدمی اپنی بھویں اور پلکیں صاف کرادے وہ بُرا معلوم ہو گا۔ اسی طرح مرد داڑھی منڈانے سے بُرا معلوم ہوتا ہے۔ مزید فرماتے ہیں : داڑھی مرد کو بہت سے گناہوں سے روکتی ہے کیونکہ داڑھی سے مرد پر بزرگی آجاتی ہے اسکو بُرے کام کرتے ہوئے یہ غیر ت ہوتی ہے کہ اگر کوئی دیکھ لے گا تو کہے گا کہ ایسی داڑھی اور تیرے ایسے کام۔ داڑھی کی بھی تجھ کو لاج نہ آئی اس خیال سے وہ بہت سی بے حیائی کی باتوں اور کھلم کھلا بُرے کام سے بچ جاتا ہے ۔(اسلامی زندگی ،ص۹۲ ملخصاً) 
مجلس اَ لْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیّہ {دعوتِ اسلامی}		شعبہ امیرِاَہلسنّت
۶۲محرم الحرام۱۴۳۷؁ھ بمطابق5 نومبر 2015؁ء