Brailvi Books

اوباش دعوتِ اسلامی میں کیسے آیا؟
28 - 32
 (اشاروں کی زبان کاکورس) کیا اور خیر خواہیِ اُمت کے جذبے کے تحت تعویذاتِ عطاریہ کا  کورس کرلیا۔ تادمِ تحریر تعویذاتِ عطاریہ کے بستے کی ذمہ داری، ڈویژن سطح پر لنگرِ رسائل کی نگرانی اور حلقہ ذمہ دار کی حیثیت سے مدنی کاموں کی دھومیں مچا رہا ہوں مزید فیضانِ مدینہ ٹیکسلا میں امامت کے فرائض بھی سر انجام دے رہا ہوں ۔ 
اللّٰہ عَزَّوَجَلَّکی امیرِاہلسنّت پر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفرت ہو
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیْب!		صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! گزشتہ مدنی بہار میں داڑھی شریف منڈوانے کا تذکرہ ہے: یاد رکھئے! داڑھی انبیائے کرام عَلَیْھِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام اور ہمارے پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی بہت پیاری سنّت ہے۔داڑھی منڈوانا اور ایک مٹھی سے گھٹاناحرام اور جہنم میں لے جانے والا کام ہے ، یقینا ہم نے مرنا ہے ، اس دارِفنا سے دارِ بقا کی طرف کوچ کرنا ہے ، اگر داڑھی شریف سے عاری چہرے کے ساتھ ہمیں موت آگئی اورداڑ ھی منڈوانے کے گناہ کی وجہ سے سرکار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ہم سے اپنا رُخ زِیبا پھیر لیا اور ہمیں اپنی شفاعت سے محروم کردیا تو ہمارا کیا بنے گا؟ ہم کس سے شفاعت کی بھیک طلب کریں گے ؟ خدارا بیدار ہوجائیے ابھی وقت ہے جلد از جلد داڑھی منڈوانے کے گناہ سے توبہ کیجیے اور حقیقی عاشق رسول ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے اس فرمان مصطفٰے پر عمل کر