Brailvi Books

اوباش دعوتِ اسلامی میں کیسے آیا؟
25 - 32
 نذر ہو رہی تھیں ۔ علمِ دین سے دوری کے باعث پاکی نا پاکی کے بنیادی مسائل سے بھی نابلد تھا۔ یہاں تک کہ یہ بھی نہیں جانتا تھا کہ غسل فرض ہوجائے تو کس طرح پاک ہوتے ہیں ۔ روزانہ داڑھی منڈواتا تھا اورمَعَاذَاللّٰہ عَزَّوَجَلَّکبھی داڑھی نہ رکھنے کا ارادہ رکھتا تھا۔ نمازیں قضا ہوجانے کا کوئی احساس نہیں تھا۔ کرکٹ کھیلنے، دیکھنے کا بہت شوقین تھا۔ جس دن کرکٹ کھیلنے کے لیے کوئی نہ ملتا تو T.V اسکرین کے سامنے بیٹھ کر کئی کئی گھنٹے میچ دیکھنے میں برباد کر دیتا تھا اور اس طرح دنیا و آخرت کی بربادی کا ازخود سامان کر رہا تھا۔ پھر اللّٰہ عَزَّوَجَلَّنے مجھ پر کرم فرمایا اور مجھے اس گناہوں بھری زندگی سے چھٹکارا نصیب ہوگیا، ہوا کچھ اس طرح کہ ہمارے علاقے کے ایک اسلامی بھائی جو نئے نئے مدنی ماحول سے وابستہ ہوئے تھے، دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول کی وجہ سے ان کی زندگی میں آنے والے مدنی انقلاب کو دیکھ کر میں بہت حیران تھا کہ دعوتِ اسلامی کا پاکیزہ مدنی ماحول کتنا پیارا ہے کہ اس سے وابستہ ہو کر نجانے معاشرے کے کیسے کیسے بگڑے ہوئے لوگ سُدھر جاتے ہیں ۔ وہ اسلامی بھائی اب روزانہ ہمارے محلے کی مسجد میں عشاء کی نماز باجماعت ادا کرنے آتے تھے۔ ایک بار میری ان سے ملاقات ہوئی تو انہوں نے مجھ پر انفرادی کوشش فرمائی، نماز با جماعت ادا کرنے، گناہوں سے بچنے اور سنتوں بھری زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔ اُن باعمل اسلامی بھائی کی نصیحت آمیز باتوں کا مجھ پر کچھ ایسا اثر ہو ا کہ میں ان کے ساتھ