Brailvi Books

اوباش دعوتِ اسلامی میں کیسے آیا؟
20 - 32
 بدل دیا، جوں جوں وقت گزرتا گیا مدنی رنگ میں رنگتا گیا ، میرے اخلاق وکردار سنورنے لگے اور فکرِ آخرت سے ایسا سرشارہواکہ نمازوں کی پابندی کے ساتھ ساتھ ذکراللہ اور درود وسلام میری زبان پر جاری ہوگئے ، گانے کی عادت ِبد سے مکمل طور پر جان چھوٹ گئی ۔ پہلے گانے سناکر لوگوں کوگناہ میں مبتلا کرتا تھا مگر اب نعتِ رسولِ مقبول سنانے کی سعادت حاصل کرتاہوں ، مدنی ماحول کی برکت سے دن بدن میرے اندر تبدیلی رونما ہونے لگی ، جلدہی سبزسبز عمامہ شریف سجالیا ، مدنی حلیہ اختیار کرلیااور علاقے میں مدنی کاموں کی دھومیں مچانے میں مشغول ہوگیا، اسی وجہ سے محلے میں عزت کی نظر سے دیکھاجانے لگا ،عاشقان رسول کی رفاقت نے دل کو سنّت کی محبت سے ایسا سرشار کیا کہ ہرایک ملنے والے سے سلام کرتااور نیکی کی دعوت کا ثواب کمانے کے جذبے کے تحت ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع کی دعوت پیش کرتا ۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّمدنی ماحول کیا ملا میری بے قراری رخصت ہوگئی اور ایک روحانی سکون کی نعمت سے سرشار ہوگیا، عاشقانِ رسول کے قرب میں آکر پتہ چلا کہ قلبی سکون دنیاوی چیزوں میں نہیں بلکہ اطمینانِ قلب تو ذکراللہ میں ہے ،  تادمِ تحریر تحصیل مشاورت کانگران ہونے کی حیثیت سے مدنی کاموں کی ترقی و عروج کے لیے کوشاں ہوں ۔ 
صلُّوْاعَلَی الْحَبِیْب!		صلَّی اللّٰہ تعالٰی علٰی محمَّد