مجھے یکسر بدل کر رکھ دیا میں نے بدعملی سے چھٹکاراحاصل کیا اور سر پر سبز سبز عمامہ شریف کا تاج سجا لیا اور سفید مدنی لباس بھی زیبِ تن کر لیا۔ مزید شیخِ طریقت، امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے دستِ حق پرست پر بیعت ہو کر حضور غوثِ اعظم عَلَیْہِ رَحْمَۃُاللّٰہِ الْاَکْرَم کے مریدوں میں بھی شامل ہو گیا۔ اَ لْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّتادمِ تحریر ذیلی سطح پر مدَنی انعامات کا ذمہ دار ہونے کی حیثیت سے سنّتوں کی خدمت کر رہا ہوں ۔
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
{6}سکون پانے کا راز
شیخوپورہ (پنجاب، پاکستان) کے محلہ قادر آباد کے رہائشی اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے اچھی تربیت نہ ہونے کی وجہ سے میں اسکول کے دور میں کلاس کے دوستوں کو جمع کر کے انہیں گانے سنایا کرتا تھا، یہاں تک کہ میں نے اپنی ایک گانوں کی کیسٹ بھی تیار کر لی تھی۔الغرض میری زندگی اسی بے ہودہ کام میں بسرہورہی تھی شاید یہ میرے گناہوں کی نُحوست تھی کہ میں سکون نام کی انمول چیز سے یکسر محروم تھا۔ ہر وقت افسردہ افسردہ رہتا اور زندگی سے بے حد بیزار ہو چکا تھا۔میری بے قراری کچھ یوں رخصت ہوئی کہ خوش قسمتی سے ایک دن میں ایک دوست کے ہمراہ نماز پڑھنے مسجد چلا گیا، بارگاہِ الہٰی میں سربسجود ہوا تو دل کو