Brailvi Books

اوباش دعوتِ اسلامی میں کیسے آیا؟
15 - 32
 تنگدست تھا مگر اَ لْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّاس وقت میری ذاتی تین دکانیں اور دوکارخانے ہیں ۔ تادمِ تحریر دس سال کا عرصہ مدَنی ماحول میں گزار چکا ہوں اور علاقائی مشاورت کے خادم کی حیثیت سے ’’اپنی اور ساری دنیاکے لوگوں کی اصلاح کی کوشش‘‘ کے جذبے کے تحت مدنی کاموں میں مصروف ہوں ۔ 
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیْب!		صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
{5}ماڈرن نوجوان کی توبہ
	ڈرگ کالونی  (بابُ المدینہ کراچی) کے علاقے روشن آباد کے مقیم اسلامی بھائی اپنی زندگی میں برپا ہونے والے مدنی انقلاب کا تذکرہ کچھ اس طرح کرتے ہیں کہ میں ایک کلین شیو ماڈرن نوجوان تھا، فلمیں ڈرامیں دیکھنا، گانے باجے سننا میرا معمول تھا۔ قبر و حشر کی تیاری کی کوئی فکر نہیں تھی بلکہ مختلف گناہوں کے ذریعے اپنی عاقبت بربادکر رہا تھا۔ میرے سُدھرنے کی صورت کچھ اس طرح بنی کہ 2005 ؁ء کی بات ہے کہ ایک دن میری دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ایک اسلامی بھائی سے ملاقات ہو گئی انہوں نے انفرادی کوشش کے ذریعے مجھے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول کی برکتوں سے آگاہ کیا اور اس کے تحت ہونے والے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کا ذہن دیا۔ ان کی پُرخلوص دعوت پر میں انکار نہ کرسکا اور ایک بار ہفتہ وار اجتماع میں شریک ہوگیا۔