اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
دُرُودِ پاک کی فضیلت
امیرِاہلسنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی دَامَتْ بَرکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے بیان کےتحریری گلدستے ’’باحیا نوجوان‘‘ میں منقول ہے کہ سرکارِمد ینہ منوّرہ ، سردارِ مکہ مکرّمہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّم کافرمانِ دلنشین ہے: ’’جو شخص صبح و شام مجھ پر دس دس بار دُرُود شریف پڑھے گا بروزِ قیامت میری شفاعت اسے پہنچ کر رہے گی۔‘‘(الترغیب والترہیب،کتاب النوافل،باب الترغیب فی آیات واذکار۔۔۔الخ ۱/۲۶۱،حدیث:۲۹)
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
{1}اوباش دعوتِ اسلامی میں کیسے آیا؟
جلالپور بھٹیاں (ضلع حافظ آباد، پنجاب پاکستان) کے گاؤں خان پورکے رہائشی اسلامی بھائی کا بیان الفاظ کی کمی بیشی کے ساتھ پیش کیا جا رہا ہے۔ میرے ماموں زاد بھا ئی دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں آنے سے پہلے گناہوں بھری زندگی بسر کر رہے تھے۔ علاقے کے آوارہ گرد اور شرابی نوجوانوں کے ساتھ ان کا اٹھنا بیٹھنا تھا، آوارہ دوستوں نے مَعَاذَاللّٰہ عَزَّوَجَلَّانہیں بھی شراب نوشی اور دیگر گناہوں کا عادی بنا دیاتھا۔ ان کے شب وروز بے ہودگیوں کی