Brailvi Books

نیکیاں برباد ہونے سے بچائیے
95 - 100
 سُنّتِ بَعْدِ یَّہ کی3سُنَّتیں
	(1) جِن فَرضوں کے بعد سُنّتیں ہیں ان میں بعدِ فرض کلام نہ کرنا چاہئے اگرچہِ سنّتیں ہو جائیں گی مگر ثواب کم ہو جائے گا اور سنّتوں میں تاخیر بھی مکروہ ہے اِسی طرح بڑے بڑے اَورَادو وَظائف کی بھی اجازت نہیں ۔(غُنیۃ المتملی،ص۳۴۳)  (2)(فرضوں کے بعد )قبلِ سنّت مختصر دعاء پر قَناعت چاہئے ورنہ سنّتوں کا ثواب کم ہوجائیگا ۔(بہارِ شریعت، ۱/۵۳۹)(3) سنّت و فرض کے درمِیان کلام کرنے سے اَصح (یعنی دُرُست ترین )یِہی ہے کہ سنّت باطل نہیں ہوتی البتَّہ ثواب کم ہو جاتا ہے ۔یِہی حکم ہر اُس کا م کا ہے جو مُنافِی تَحریمہ ہے ۔ ( تَنْوِیرُ الْاَبْصَار، ۲/۵۵۸) (اسلامی بہنوں کی نماز،ص۱۱۱)
	صَدرُ الشَّریعہ،بدرُ الطَّریقہحضرتِ  علّامہ مولانامفتی محمد امجد علی اعظمی علیہ رحمۃُ اللّٰہِ القویلکھتے ہیں: سنتِ بعدیہ میں اگر کھانا لایا گیا اور بدمزہ ہوجانے کا اندیشہ ہے تو کھانا کھالے پھر سنت پڑھے مگر وقت جانے کا اندیشہ ہو تو پڑھنے کے بعد کھائے اور بلا عذر سنتِ بعدیہ کی بھی تاخیر مکروہ ہے اگرچہ ادا ہو جائے گی۔ (ردالمحتار،۲/ ۵۵۹) (بہار شریعت،۱/۶۶۶)
(28) نمازی کے آگے سے گزرنا
	حضرت سیدنا ابودرداء رضی اللّٰہ تعالٰی عنہنے(دورانِ نماز)اپنے آگے سے