Brailvi Books

نیکیاں برباد ہونے سے بچائیے
90 - 100
 رجوع کرکے اس کے احسان کا اعتراف کرلے۔ممکن ہے کہ اس فرمانِ عالیشان سے مقصود زجر و توبیخ اور اس عمل سے نفرت دلانا ہو۔اگر یہ بات حقیقت پر مشتمل ہو(یعنی واقعی بیوی کو اپنے شوہر سے کبھی کوئی بھلائی نہ پہنچی ہو )تو اس صورت میں وہ اس وعید کی مستحق نہ ہوگی۔(فیض القدیر،۱/۵۲۷،تحت الحدیث:۷۷۹)
(26)  حرام مال کمانا
	منقول ہے کہ سرکارِنامدار، مدینے کے تاجدار صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا:قیامت کے دن کچھ لوگوں کو پیش کیا جائے گا جن کے پاس تہامہ پہاڑ کے برابر نیکیاں ہوں گی لیکن جب انہیں لایا جائے گا تو اللّٰہعَزَّوَجَلَّان کی تمام نیکیوں کو باطل قرار دے گا اور پھر انہیں دوزخ میں پھینک دیا جائے گا۔عرض کی گئی :یا رسولَ اللّٰہ! اس کی کیا وجہ ہے؟ارشاد فرمایا:وہ لوگ نماز پڑھتے،روزہ رکھتے،زکوٰۃ دیتے اور حج کرتے تھے لیکن جب ان کے سامنے کوئی حرام چیزآتی تھی تو اسے لے لیتے تھے چنانچہاللّٰہعَزَّوَجَلَّ نے ان کے اعمال کو باطل کردیا۔(کتاب الکبائر،ص۱۳۶)
حلال کھانا اصلاح کے لئے ضروری ہے
	حضرتِ سیِّدُنا علّامہ مُلّا علی قاری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ البَارِینقل فرماتے ہیں : حنَفیوں کے عظیم پیشوا حضرتِ سیِّدُنا اِمامِ اعظم ابو حنیفہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِکے شاگرد رشید حضرتِ سیِّدُنا اِمام ابو عبد اللّٰہ محمد بن حسن شَیْبانی قُدِّسَ سِرُّہُ الرَّ بَّانِیسے کسی نے عرض کی : آپ نے علم تصوف سے متعلق کوئی تصنیف کیوں نہیں فرمائی ؟ فرمایا : میں نے اس علم میں ایک کتاب